افریقہ میں کورونا سے ایک لاکھ 90 ہزار تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں،ڈبلیو ایچ او

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں اگر وائرس کو روکنے کے اہم اقدامات ناکام ہوگئے تو پہلے سال میں پورے برِ اعظم میں ایک لاکھ 90 ہزار تک لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

نئی تحقیق میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ وبا آئندہ چند سالوں تک باقی رہے گی۔

عالمی ادارہ صحت کی سربراہ برائے افریقہ میٹشیدیسو موئتی کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر مخصوص علاقوں میں زیادہ افزائش پائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرض کی منتقلی کا ٹکڑوں میں بٹا اور سست رفتار رجحان افریقہ کو دیگر علاقوں سے ممتاز کر رہا ہے۔

ادارے کی جانب سے وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برِاعظم افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا اور اس کے ساتھ جنوبی افریقہ اور آئیوری کوسٹ نے لاک ڈاو¿ن اقدامات میں نرمی کرنی شروع کر دی ہے۔

اس تازہ ترین مطالعے میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کے خطے میں وبا کے پہلے سال میں دو کروڑ 90 لاکھ سے چار کروڑ 40 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ اسی دورانیے میں 83 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

افریقہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق اب تک پورے برِاعظم میں دو ہزار سے زیادہ افراد کورونا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے برعکس مغربی یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے جہاں وائرس کئی ہفتوں پہلے پھیلا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment