مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مغربی بلوچستان کے علاقے بمپور اور ایران شہر کے درمیانی روڈ پر مسلح افراد نے ایرانی پولیس کی پٹرولنگ یونٹ پر گھات لگا کر شدید حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایرانی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں۔ مسلح افراد کے اچانک حملے میں پولیس کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

‘پیپلز فائٹرز فرنٹ (PFF)نامی تنظیم جس میں جیش العدل سمیت دیگر مسلح گروپس شامل ہیں نے اس حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فورسز کی دو ٹویوٹا ہائلکس اور ایک بلٹ پروف لینڈ کروزر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہائلکس گاڑیوں میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article