مغربی بلوچستان کی سماجی شخصیت حفیظ اللہ کلمتی اتوار اور پیر کی درمیانی شب، 5 اکتوبر 2026 کو ایران کے شہر ارومیہ میں وفات پا گئے۔
حفیظ اللہ کلمتی مغربی بلوچستان کے شہر بریس کے رہائشی تھے۔ وہ مشرقی بلوچستان سے ہجرت کرکے آنے والے متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم رہے اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کی تحریک آزادی کے پرزور حامی تھے۔
حفیظ اللہ کلمتی بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے انفارمیشن اینڈ کلچرل سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان کے قریبی عزیز تھے۔
قاضی داد محمد ریحان نے اپنے فیس بک پیج پر حفیظ اللہ کلمتی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
"آج میرا ایک مضبوط بازو ٹوٹ گیا۔ حفیظ اللہ ایک غمخوار اور مہربان شخصیت تھے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”