بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فوج کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی غیر معمولی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پروم کے علاقے ہوکانی میں پیش آیا جہاں فورسز کے قافلے یا گشت کو سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کی شدت اس قدر تیز تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے کی فضائی نگرانی اور ممکنہ زخمیوں یا ہلاکتوں کی نقل و حمل کے لیے ملٹری ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہیں۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم جانی نقصانات کی حتمی تعداد اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔