بلوچستان کے ضلع آوارن کے علاقے مشکے میںاہلیان کودہ کوڑاسک نے اپنے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کوبمقام گونکو چڑھائی پر احتجاجاً بلاک کردیاہے۔
مشکے کے علاقےکودہ گونکو کے مقام سے کودہ کوڑاسک کے عوام کوڑاسک مشکے سی پیک سے منسلک روڈ کا کام شروع نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔
دونوں جانب سے ٹریفک آمد رفت کے لیے روڈ بلاک کردیا گیا ہے ۔
احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
اہل علاقہ کا کہناتھا کہ محکمہ تعلیم پورے بلوچستان میں مسائل کا شکار ہے لیکن کودہ کوڑاسک میں تعلیم کا نام ونشان تک نہیں ہے،صحت کے سہولیات بالکل ناپید ہیں 30ہزار کی آبادی میں صرف دو بی ایچ یو قائم ہیں،علاقے کے نوجوان تباہ ہورہے وہاں اس وبا کی وجہ سے چوری و ڈکیتی کے واردات میں ہر آئے روز اضافہ ھوتا جارہا ہے،روڈ نہ ھونے کے سبب زمیندار اپنا زرعی پیداوار بروقت مارکیٹ تک نہیں پہنچا سکتےکئی دفعہ ایسا ہوتا ہیکہ زمینداروں پیداوار لوڈ کرکے مارکیٹ تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر روڈ کی مخدوش حالت کے سبب مال خراب ھوجاتے ہیں جس سے زمینداروں کو سخت مالی نقصان ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام سمجھتے ہیں کہ مطالبات درست ہیں تو ہمارے مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے۔