تیسری مرتبہ لاپتہ نوجوان کی زندگی پر اہلخانہ کو تشویش لاحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ممتاز بلوچ ولد محمد مراد جو کہ مشکے نوکجو کے رہائشی ہے جنہیں تیسری بار پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ممتاز بلوچ کے اہلخانہ کے مطابق انہیں پہلی بار 2016 میں جبری لاپتہ کیا گیا اور 6 ماہ بعد چھوڑ دیا گیا پھر نومبر 2017 میں دوبارہ جبری لاپتہ کیا گیا اور دو سال کے بعد جنوری 2020 میں بازیاب ہوگئے ۔

ممتاز کو تیسری مرتبہ 6 ستمبر 2022 کو خضدار سے جبری لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ نے ان کی زندگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز بلوچ کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں ممتاز ولد محمد مراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔

Share This Article
Leave a Comment