اوستہ محمد ومانجھی پورمیں فائرنگ وحادثہ ،2افراد ہلاک،مستونگ میں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 4 افراد زخمی ہوگئے۔مانجھی پور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15سالہ لڑکاہلاک ہو گیا جبکہ مستونگ میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔

گذشتہ روزاوستہ محمد میںٹھانہ حدود گنداخہ میں پرانی ومعمولی تکرار پر سہرانی برادری کے لوگوں نے گوٹھ جانن جمالی میں فائرنگ کی جسسے نیاز حسین نامی ایک شخص موقع پرہلاک ہوگیاجبکہ ظفر ،ٹھونڈوانی جمالی،غلام حسین ،سجاد اور راحب نامی افرادزخمی ہوگئے۔

دوسری جانب مانجھی پورمیں کچھی گوگڑہ رئیسانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک پندرہ سالہ لکھمیر جمالی نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

کچھی بولان کی سب تحصیل حاجی شہر بالاناڑی کے گائوں گوگڑہ رئیسانی میں پندرہ سالہ نوجوان لکھمیر جمالی ولد قالو خاں جمالی بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی جس کو حاجی شہر ہسپتال لای گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد سبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔

علاوہ ازیں مستونگ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

مستونگ کے علاقے بابو محلے میں نوجوان نے زندگی سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Share This Article
Leave a Comment