بلوچستان کے سرکاری افسران کے بیرون ملک چھٹی پر جانے پر پابندی عائد

0
112

بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ نے سرکاری افسران کے بیرون ملک چھٹی پر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک مراسلے کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری افسران کے بیرون ملک چھٹی پر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تمام انتظامی سربراہان جس میں وائس چانسلرز اور ڈینز، سربراہ شعبہ جات، پرنسپل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈینز، ہیڈ آف ٹریڑری کیئر انسٹی ٹیوشنز، اسپتال کو ہدایات جاری کی گئی کہ ڈاکٹرز و افسران کے بیرون ملک چھٹی پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں مجاز اتھارٹی سے بیرون ملک چھٹی پر جانے کی اجازت لی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here