دالبندین و مستونگ میں روڈ حادثات اور کوئٹہ میں ڈکتی کے ایک واردات میں6 افرادہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔
دالبندین میںبلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ تالو لانڈھی کے قریب گاڑی کو حادثہ تین افراد جان بحق 15 زخمی ہوگئے۔
خاران سے دالبندین اجتماع کے لیے آنے والی پک اپ گاڑی کودالبندین میںبلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ تالو لانڈھی کے قریب حادثہ پیش آیا ۔
گاڑی میں 18 افراد سوار تھے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا جس میں3 افراد نور نبی،محمد انور،اللہ داد نامی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔جبکہ دیگر 15 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انھیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ تین جان بحق افراد کے میتیں خاران روانہ کردیئے گئے۔
زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق ضلع خاران سے ہیں جو دالبندین میں جاری اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے آرہے تھے۔
دوسری جانب مستونگ میں کلی دتو آر سی ڈی شاہراہ پرکار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد محمداسلم ولد عبدالمجید بنگلزئی بہادر خان ولد محمد گل سمالانی ساکنان مستونگ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیئے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
موٹر ساہیکل سوار دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کیا گیا دونوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ مستونگ کے علاقے کلی دتوکے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 افرادہلاک ہوگئے پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
دریں اثنا کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کوقتل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔
جمعے کو واپڈا گرڈ کے قریب کلی بنگلزئی، کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کریم داد ولد دوست محمد قوم محمد حسنی سکنہ کلی بنگلزئی کوئٹہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
میت کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر دیہے۔