ریاستی مخبر رشید آدم و اشرف گاجیان کو ہلاک کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ریاستی مخبر رشید آدم اور اشرف گاجیان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 18 ستمبر کو آپسر تربت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں قابض فوج کے ایک اہم آلہ کار اور منشیات فروش سیٹھ عبدالرشید ولد آدم سکنہ بلور کولواہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جو گذشتہ کئی عرصے سے پاکستانی فوج کی ایماء پر تربت بالخصوص کولواہ میں متعدد فوج کشیوں میں پاکستان فوج کی معاونت و سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیاکہ ریاستی مخبر اور منشیات فروش سیٹھ عبدالرشید 12 مئی کو تنظیمی ساتھیوں (میجر آسمی وفا اور ساتھیوں) پر ڈرون حملوں اور ان کی شہادت کی ذمہ داران میں مرکزی کردار تھا۔ جس نے جت کولواہ کے ریائشی سیٹھ شاکر کی معاونت سے تنظیمی وسائل میں ٹریکنگ ڈیوائس ڈال کر پاکستانی فوج کو ان کا لوکیشن ٹریس کرنے میں مدد دی۔اس کے ثبوت تنظیم کے پاس محفوظ ہیں اور بوقت ضرورت حقائق عوام کے سامنے پیش کرکے انھیں آگاہی فراہم کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاستی مخبر سیٹھ عبدالرشید اپنے منشیات کے کاروبار میں فوج کی طرف سے مدد حاصل کرنے کے لیے بلوچ قومی مفادات کے خلاف دشمن کا سہولت کار بن کر بلوچ قومی تحریک کی جاسوسی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ13 ستمبر کو ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے آلہ کار اشرف ولد گاجیان سکنہ ٹوبہ سکھن کو گرفتار کیا۔حراست میں دوران تفتیش قومی مجرم اشرف ولد گاجیان نے اعتراف کیا کہ وہ گچک، سولیر اور راغے میں پاکستان فوج کی کارروائیوں میں براہ راست فوج کے ساتھ شامل رہا ہے۔ جبکہ انہی مقامات پر متعدد مرتبہ تنظیمی ساتھیوں کے راستوں کی نشاندہی اور راستوں پر ناکہ بندی کرنے میں بھی حصہ لیا۔قومی مجرم کے اعتراف جرم کے بعد تنظیمی عدالت نے انھیں سزا موت دی جس پر عمل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان جیسے ریاستی آلہ کاروں کے سازشوں کا حصہ بننے سے گریز کریں جو انسانی ہمدردی کی آڑ میں چند پیسوں کی خاطر اپنے پس پردہ ریاستی عزائم کو تقویت فراہم کرنے کے لیے نہتے اور معصوم عوام کو ڈھال بناتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام ریاستی مخبروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ریاستی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف جن سازشوں کا حصہ ہیں تنظیم کے پاس ان کے خلاف مکمل معلومات و تفصیلات موجود ہیں۔بلوچستان لبریشن فرنٹ وقتا پہ وقتا ان عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں موصولہ رپورٹس کی بنیاد پر ان کے خلاف تنظیمی نظام کے تحت وارنٹس کا اجراء کرتی ہے جن پر ہر ممکن طور پر عمل کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مذکورہ دونوں قومی مجرموں کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم، سماج اور تحریک آزادی کے خلاف کام کرنے والے تمام ریاستی آلہ کاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے جرائم سے باز آئیں۔ بی ایل ایف بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کا محاسبہ جاری رکھے گی اور انھیں ان کے جرائم پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment