بلوچی زبان کے معروف قومی شاعر مبارک قاضی کے انتقال کے بعد انہیں ان کی عظیم قومی خدمات پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں آج بروزمنگل کوبلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام واجہ مبارک قاضی کا غائبانہ نمازِ جنازہ اداکیا گیا اور ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں سینکڑوں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے واجہ مبارک قاضی کی تصاویر والی بینر اٹھا ئے ہوئے تھاجس پر ” جلے ہوئے شہر کا آخری آدمی” لکھا ہوا تھا جو مبارک قاضی کے ایک نظم منسوب تھا۔
ریلی کا آغاز بلوچستان یونیورسٹی سےکیا گیا جبکہ بی ایم سی پر اختتام پزیر ہوا۔
بی ایم سی پہنچ کر شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔