پسنی : بلوچی زبان کے عظیم شاعرمبارک قاضی سپرد خاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچی زبان کے دور حاضر کے عظیم شاعر مبارک قاضی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ پسنی میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔

نمازہ جنازہ میں نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، حق دو تحریک کے حسین واڈیلا سمیت پسنی ، گوادر و تربت کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبارک قاضی بلوچ 24 دسمبر 1956ءپسنی ضلع گوادرمیں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام کہدہ امان اللہ تھا، کہدہ مکران بلوچ قوم کی جانی مانی شاخ ہے جو پسنی، گوادر اور زیادہ تر کیچ میں آباد ہیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی، 1976ءمیں مزید تعلیم کیلئے کراچی چلے گئے اور سندھ مسلم لا کالج میں داخلہ لیا۔ کچھ برسوں کے بعد انہوں نے دوبارہ کراچی کا رخ کیا اور پرائیویٹ امتحانات میں انٹرمیڈیٹ پاس کیا۔

قاضی صاحب نے بی اے کیا، 1983ءمیں اردو آرٹس کالج سے ڈگری حاصل کی۔ 1986ءمیں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کیا۔

قاضی صاحب اپنے آبائی شہر واپس آ گئے اور فش ہاربر پسنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔

قاضی صاحب کا شمار بلوچستان کی مشہور اور اہم شخصیات میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوم دوستی اور ادبی سرگرمیوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہیں اپنی آزادوبےباک مزاحمتی شاعری کی وجہ سے قید کی سزا بھی بھگتنی پڑی۔

Share This Article
Leave a Comment