ڈیرہ بگٹی میں گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ، اخراج شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ وہاں نامعلوم افراد نے گیس کے ایک کنویں کودھماکے سے تباہ کردیاہے جس سے گیس کی اخراج شروع ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کنویں کو نشانہ بنانے کا واقعہ گزشتہ شب تحصیل پیرکوہ میں ڈل کے علاقے میں پیش آیاہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گیس کا کنواں نمبر 2 کو دھماکے سے تباہ کردیاگیاہے۔

سرکاری سطح پر واقعہ تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔لیکن سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ویران وپہاڑی ایریا میں گیس کے ایک برانچ سے دھویں کی طرح گیس خارج ہورہا ہے اور گیس اخراج کی آواز بھی آرہی ہے لیکن مذکورہ ایریامیں کوئی بھی موجود نہیں ہے ۔

اس سے دو دن قبل ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے زین لوٹی میں تین گیس پائپ لائنوں کو مسلح افراد نے دھماکوں سے تباہ کردیا تھا۔

واضع رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں گذشہ پانچ دنوں سے فوجی آپریشن کے نام سے فوجی جارحیت جاری ہے جس سے متعدد افراد جبری طور پر لاپتہ کئے گئے ہیں ۔

آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زین کوہ کے دامن جوڈیر کے علاقے میں مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جوڈیر کی طرف سے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment