بلوچستان کے علاقے دکی میں بلوچ مسلح تنظیموں کے متعددحملوں کے بعدمائننگ ایریاز بند ہوگئے ۔
اس سلسلے میں آل پارٹیز دکی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف مائننگ ایریاز کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روز گارہوگئے ہیںجبکہ سیکڑوں ٹھیکیداروں کا کروڑوں روپے کے نقصانات ہورہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مائننگ ایریاز کی بندش کی وجہ سے مزدور طبقہ سمیت کول سپلائرز کول ایجنٹ سمیت دیگر ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیںمگر ضلعی انتظامیہ پولیس اور دکی کول مائنز پر تعینات سیکورٹی ادارے اس بارے میں مکمل خاموش ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔جسکی وجہ سے آل پارٹیز انجمن تاجران ہوٹل ایسوسی ایشن کول ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کا نمائندہ اجلاس کل عصر کو پانچ بجے مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں جاری بدامنی اور مائننگ ایریاز کی بندش کے حوالے سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کرکے اعلان کیا جائیگا۔