پشاور: پاکستانی فورسز کی گاڑی پربم دھماکا،ایک اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاورمیں ورسک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پردھماکاہواہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 6 اہلکار اور 2 سویلین زخمی ہوئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایس پی ورسک نے مزید بتایا کہ مچنی سے مہمند رائیفل کی گاڑیاں پشاور آرہی تھیں، ساڑھے دس بجے مہمند رائیفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور دیگر 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

یہ ابتدائی خبر ہے، تفصیلات آنے پرشامل کی جا ئیں گی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 5 زخمی لیڈی اسپتال لائےگئے، زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔

سی سی سی پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔

فورسز پر ہونے والی اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کام ٹی ٹی پی کا ہوگا جو ان دنوں تواتر کے ساتھ فورسز پر حملے کر رہی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment