محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں: تربت سمیت بلوچستان بھر میں40 افراد گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان میں محکمہ اینٹی کرپشن کی مبینہ بدعنوانیوں کے نام سے جاری کریک ڈائون میں تربت میں 2 ٹھیکیدار اورایک سابق ایکسئین سمیت بلوچستان بھر میں40 افراد کوگرفتارکرلیا گیاہے ۔

ضلع کیچ کے علاقے تربت میں اطلاعات ہیں کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ادوار میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں مبینہ بے قاعدگیوں پر سابق ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو (روڈ )کیچ اور 2ٹھیکیداروں کو حراست میں لے لیاہے ۔

حکومت پاکستان اور وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)بلوچستان بھرمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے مختلف آپریشن سرکلز میںبجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے اور اب تک بلوچستان کے تمام علاقوں میں387 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے متعلقہ پولیس اسٹیشنزکو درخواستیں ارسال کر دی گئیں ہیں تاکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اسی طرح گزشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ شہر میں کرانی روڈ، سبزل روڈ،ہزار گنجی، مشرقی بائی پاس روڈ ، نواکلی بائی پاس، خروٹ آباد، مری آباد، حاجی غیبی روڈ، بلوچی اسٹریٹ اور کاسی روڈ میں بھی کارروائی عمل لائی گئی۔ اس دوران غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے37 افراد گرفتار کر کے انکے برقی آلات بھی قبضے میں لیئے گئے جن میں سے 35 چوروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے ۔

علاوہ ازیں کارروائی میں مختلف کمرشل پلازوں اور گھریلو کنکشنزکے میٹربھی چیک کیئے گئے اور کوئٹہ کمرشل سنٹر میں ایک دکان ، پشتون آبادمیں ایک دکان جبکہ شہر کے دوپٹرول پمپ کو بھی بجلی چوری پر سیل کیئے گئے اور نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کیئے جا رہے ہیں۔خضدار، سبی ،مکران،پشین اور لارلائی میں بھی کاروائی کے دوران288 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے اسکے علاوہ نادہندگان سے 10 کروڑ روپے سے زائد بھی وصولی کی گئیں۔

واضح رہے حکومت پاکستان کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیمیں صوبہ کے مختلف سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروںکے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی اورخود ساختہ برقی کنکشنز اور ڈائریکٹ کنڈے فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر اُنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی نیز تمام صارفین اپنے اردگرد بجلی چوروںکی نشاندہی کرکے اس مہم میں کیسکوکاساتھ دیں۔

Share This Article
Leave a Comment