بلوچستان کے علاقے ہرنائی میںکوئلے لے جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کی اطلاعات ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ روڈ پرکوئلے لے جانے والے ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئٹہ روڈ ضلع زیارت مانگی کے علاقے میں مسلح افراد نے چارٹرکوں پر فائزنگ کی ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹرکوں کے ٹائربرسٹ کئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر زیارت اور ہرنائی کی طرف سے فورسز کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئ ۔
یاد رہے کہ مذکورہ ایریا میں 26جون کو بھی مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ایک درجن ٹرکوں کو جلایا تھا۔
جس کی بعد ازاں ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ بلوچستان کی وسائل کولوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔