کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، ایک شخص ہلاک،حب میں خاتون کی لاش برآمد

0
113

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حب میں ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوگئی ہے ۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر شابی کے مقام پر کار گاڑی حادثے میں سربندن کا رہائشی نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر شابی کے مقام پرکارگاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں سربندن کے رہائشی فدا حسین ولد میر غلام حسین زخمی ہوگیا تھا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کیا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسری جانب صنعتی شہر حب چوکی سے ایک خاتون کی تشدد شدہ لاش برآمد کر لی گئی۔

جمعرات کو حب کے علا قے دراو ہوٹل مری آباد کے قریب گھر سے ایک خاتون کی تشدد شدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت 25 سالہ سکھرہ بی بی ولد عبدالنبی کے نام سے ہوئی ہے ۔

متوفی کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here