ایک سویڈش سفارت کار ایران کے قید میں ہے، یورپی یونین کا انکشاف

0
113

یورپی یونین نے انکشاف کیا ہے یک سویڈش سفارت کار ایران کے قید میں ہے۔

یورپی یونین نے انکشاف کیا ہے کہ سویڈن کا ایک سفارت کار پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایران کی تحویل میں ہے۔

یورپی حکام تینتیس سالہ سفارت کار کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کے روز یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے لیے کام کرنے والے سویڈش سفارت کار جوہان فلوڈیرس کی ایرانی قید میں ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ یورپی سفارت کار پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایران کی تحویل میں ہے۔

اسپین میں ایک کانفرنس کے لیے آنے والے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپی حکام تینتیس سالہ سفارت کار کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں پیر کے روز سویڈن نے حراست سے متعلق نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کی جزوی طور پر تصدیق کی تھی، جس کے مطابق تیس سال کا ایک سویڈش شہری اپریل 2022 سے ایران میں قید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here