موسیٰ خیل میں روڈ حادثہ ، نصیرآباد میں فائرنگ ،4 افراد ہلاک

0
112
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میںروڈ حادثہ اورنصیر آبادمیں فائرنگ سے 4 افرادہلاک جبکہ متعدد ذکمی ہوگئے جن میں خواتین و بچے شامل ہیں۔

ضلع موسیٰ خیل کے علاقے میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق وین میں خواتین بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔

دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نصیر آباد ڈویژن کے علاقے گڑھی خیروں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش اسپتال پہنچاکر کارروائی شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here