نور خاتون و بچوں کی جبری گمشدگی و غلام فاروق کے قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان

0
121

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں نور خاتون و بچوں کی جبری گمشدگی و غلام فاروق کے قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ نور خاتون اور انکے دو بچوں کی جبری گمشدگی اور لاپتہ غلام فاروق زہری کی ماورائے آئین قتل کے خلاف ‎وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 3 ستمبر بروز اتوار 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

پیغام میں تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموںسمیت کوئٹہ کے باشعور لوگوں سےاحتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

واضع رہے کہ 28 اگست کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں یونائیٹڈ ہوٹل پر چھاپہ مار کر نور خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں بانڈی اور عبدالغفار کو اجبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔جبکہ گذشتہ روزکوئٹہ شہر میںشاہوانی قمبرانی روڈ پر ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جیب سے شناختی کارڈ پایا گیاہے جس میںاس کی شناخت غلام فاروق ولد محمد وراث ساکن محلہ تلاوان زہری خضدار کے نام سے ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ غلام فاروق ولد محمد وراث کا تعلق یبکوزی زہری سے جو 6 سے 7 ماہ پہلے مستونگ سے لاپتہ ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here