بولان میں ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بولان میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ۔

پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا 6فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article