نامور بلوچ قوم پرست بزرگ رہنما سردار عطااللہ مینگل کے نام سے کوئٹہ میں جدید لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر مینگل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے عظیم بزرگ بلوچ رہنماءراہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے نام سے منسوب بلوچستان یونیورسٹی کے بالمقابل جدید لائبریری جو آغا حسن بلوچ کے فنڈ سے 6کروڑ سے زائد لاگت سے تعمیر ہوئی تھی کوپارٹی قائد سردار اختر مینگل نے باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے موقع پر مرکزی پبلی کشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ ، ملک محی الدین لہڑی ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، چیئرمین اقبال بلوچ ، میر سراج لہڑی ، شاہنواز کشانی ، رضا شاہی زئی ، صدام مینگل ، عادل شاہوانی ، شیر احمد بنگلزئی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔
اس موقع پر پارٹی سردار اختر مینگل نے پودا بھی لگایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی کے سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی کوشش سے نسٹ نیورسٹی خضدار بلاک 90کروڑ کی لاگت سے کوئٹہ کیمپ میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ اسی طرح 40کروڑ کی لاگت سے کیچی بیگ گوہر آباد میں گرلز کالج ، 20کروڑ کی لاگت سے کلی شموزئی میں گرلز ہائی سکول اسی طرح میاں غنڈی میں کمسیٹ یونیورسٹی کیمپس کیلئے146ملین ، کمسیٹ یونیورسٹی گوادر کیمپس کے قیام ، شہید نواب غوث بخش رئیسانی لوڑ کاریز گرلز کالج ، شہید نواب اکبر خان بگٹی مل ہائی سکولز کیلئے 10,10لاکھ ، قائد آباد ہائی سکول ، کیچی بیگ ہائی سکول ، کچلاک ہائی سکولز ، ہزارہ ٹاؤن ہائی سکول سمیت بلوچستان کے 22اضلاع کے ہائی سکول کیلئے 2, 2لاکھ کے فراہم کئے گئے ۔
محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کمیسٹ یونیورسٹی بارکھان کیلئے سفارشات بھیجی گئیں ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل نے بلوچستان میں یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولزکے قیام کیلئے اقدامات کئے بالا اقدامات یقینا راہشون سردار عطاءاللہ مینگل ، پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا وژن ہے کہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے مستفید ہوں۔