انڈیا: جموں کشمیر میں کسی بھی وقت الیکشن کیلئے تیار ہیں ، مودی حکومت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انڈیا میں مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں اب کسی بھی وقت انتخابات کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس نے کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے سے متعلق کوئی وقت مقرر کرنے سے انکار کر دیا۔

نریندر مودی کی حکومت نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لیکن اس پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن اور ریاستی پولنگ پینل کو کرنا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں گزشتہ کئی روز سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت جاری ہے اور اسی کے تناظر میں حکومت نے عدالت عظمی کے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر منگل کے روز سماعت کے دوران جموں و کشمیر میں جمہوریت کو بحال کرنے اور اس کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور پوچھا تھا کہ آخر حکومت وہاں کب تک انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور کب اس کا ریاستی درجہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

جمعرات کی سماعت کے دوران مرکز نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کوئی ٹائم فریم فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پانچ رکنی بینچ کو بتایا کہ یونین ٹیریٹری ایک عارضی چیز ہے اور ہمیں کچھ ایسی چیزیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست حقیقی معنوں میں ایک ریاست بن سکے۔

Share This Article
Leave a Comment