ایران کااپنی دفاعی صنعت میں تخریب کاری کی سازش ناکام بنانیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ اے پی

ایران نے اپنی دفاعی صنعت میں تخریب کاری کی ایک بڑی سازش کوناکام بنانیکا دعویٰ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں ایرانی حکام نے اسرائیل پر ایران کے میزائل، ہوا بازی اور خلائی صنعت کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہےلیکن اسرائیل نے ایرانی الزامات کے جواب میں ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی میزائل، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی کی فوجی صنعت کے خلاف "سب سے بڑی تخریب کاری کی سازش” کو ناکام بنا دیا ہے۔

سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو اس سازش کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔ اسرائیل اور ایران کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف ڈھکی چھپی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کارروائیوں میں تخریب کاری اور قتل کی سازشوں کے باہمی الزامات بھی ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا، "وزارت دفاع کے انٹیلی جنس یونٹ نے ایران کی میزائل، ہوا بازی اور فضائی ٹیکنالوجی کی عسکری صنعت کو سبوتاژ کرنے کے سب سے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔” بیان میں مزید کہا گیا، "یہ تخریب کاری اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز اور ان کے ایجنٹوں کی رہنمائی میں کی گئی۔”

Share This Article
Leave a Comment