مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ ،2 افراد ہلاک،ڈیرہ اللہ یارمیں نوجوان پر قاتلانہ حملہ

0
114

بلوچستان کے ساحلی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی اور کنڈملیر میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈیرہ اللہ یارمیں ایک نوجوان کاگلا کاٹ کر زخمی کردیا گیا۔

جمعرات کے روز بھی تیز رفتار کرولہ گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار ماں اور اسکے بیٹے کو کچل ڈالا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں والدہ ہلاک جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے شتنگی کے مقام پر تیز رفتار رینٹ اے کار نے دیہی علاقہ کنڈاسول کے رہائشی ماں بیٹے واہگ ولد گوریچ کو کچل ڈالا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑگئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت واقعہ پر موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے جبکہ زخمی تڑپتے رہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو پاک عمانی ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر مسمات یامی زوجہ گوریچ ہلاک ہوگئی جبکہ اسکا بیٹا واہگ ولد گوریچ شدید زخمی تھا جنہیں مذید علاج کے لیئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہای وے پرکنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر بریک فیل ہونے کے سبب الٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرہلاک اور کلینڈر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہلاک اور کلینر شدید زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ۔

ہلاک شخص کی شناخت محمد یاسین ولد رحمت علی کے نام سے ہوگئی ۔

ایل پی جی ٹینکر ایران بارڈر سے پنجاب جارہا تھا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کا گلا کاٹ دیا،جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود شاہی چوکی میں نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان طالب لہڑی کا گلا کاٹ دیا، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہداد کوٹ سندھ کے علاقے قبو سعید خان کا رہائشی 25 سالہ نوجوان طالب لہڑی کوئٹہ جانے کے لیے ایک روز قبل شاہی چوکی ڈیرہ اللہ یار میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے پاس پہنچا تھا، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر سے نوجوان گہری نیند سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے نوجوان کا گلا کاٹ دیا اور چہرے پر بھی چھریوں سے وار کیے۔

جمعرات کی صبح نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر زخمی نوجوان کے بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی ملزمان کا پتہ چل سکا۔

ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here