منگچر اوردکی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے منگچر اوردکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

منگچر کے علاقے خالق آباد آدمزئی میں لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلے کے نتیجے میں گولی لگنے سے لانگو قبائل کے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب دکی میں فائرنگ سے امان اللہ اور اس کا بیٹا حمید اللہ نامی دوافرادشدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا جارہا تھا کہ نوجوان حمیداللہ زرکو ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

Share This Article
Leave a Comment