لکی مروت میں پولیس فورسز پر حملہ ، 2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستا ن کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ سوات میں پولیس چوکی پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

لکی مروت کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے مطابق مسلح افراد نے تھانہ پیزو کی پولیس گشت پر مامور موبائل گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکارہلاک ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب ضلع سوات میں بھی نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سوات کے ڈی پی اونے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت نہ ہوسکی لیکن حملہ آوروں نے تیلیگرا کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے قریبی پہاڑوں میں کارروائی شروع کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لکی مروت کے علاقے لانڈیواہ میں متحارب گروپس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے مین 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment