خضدارو گوادر سے 2 افراد لاپتہ ، نصیرآباد میں خاتون قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور گوادر سےپاکستانی فورسزنے 2 افراد نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت میران خان اور رشید ولد حبیب کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 26 اگست کو جھالاوان کمپلیکس خضدار سے میران خان کو لاپتہ کردیا گیا جبکہ ظہور شاہ وارڈ گوادر کے رہائشی رشید ولد حبیب کو گزشتہ روز اس وقت لاپتہ کردیا گیا ،جب وہ اپنے گھر سے نیا آباد کی طرف جارہا تھا۔

دوسری جانب ضلع نصیرآباد میں فا ئرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایک عورت ہلاک جبکہ2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ شمن علی میں ایک مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون مسماۃ( س) کو قتل کر دیا اورفرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود دھرپالی محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد یاسین اور نصیر احمد کو شدید زخمی کردیا ۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورسول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment