لاپتہ آصف و رشید بلوچ کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ قائم کیا جائیگا ، اہلخانہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

لاپتہ آصف اور رشید بلوچ کی بہن سائرہ بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ آصف اور رشید بلوچ کے عدم بازیابی کے پانچ سال مکمل ہونے پر 29 اگست تا 31 اگست تک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ احتجاجی کیمپ قائم کی جائے گاجبکہ 31 اگست کی شام 4 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آصف اور رشید کی عدم بازیابی کو 31 اگست 2023 کو پانچ سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگا، لاپتہ کرنے کے بعد انکی گرفتاری ظاہر کیا جاچکا ہے۔ ان کے ساتھ گرفتار دیگر ساتھی بازیاب ہوئے آصف اور رشید کے بارے میں ہمیں آج تک کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے، ان کی اسطرح متاثرہ خاندان کیلئے اذیت کا باعث ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آصف اور رشید کی بازیابی کیلے 29 اگست 2023 کو دارلحکومت اسلام آباد پریس کلب کے سامنے تین روزہ کیمپ لگانے کے بعد 31 اگست شام 4 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

31 اگست 2018 کو نوشکی میں زنگی ناوڑ پکنک پر جانے والے دس افراد کو لاپتہ کیا گیا، مذکورہ افراد کی زیر حراست تصاویر بھی شائع کی گئی کہ میڈیا پر اس حوالے سے خبر نشر کی گئی۔تاہم بعدازاں مذکورہ افراد کو لاپتہ رکھا گیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں باقیوں کو دو سال کے دوران مختلف اوقات میں چھوڑ دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے آصف اور رشید بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ آصف و رشید کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین کوئٹہ، کراچی اور اسلام میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرچکے ہیں جبکہ اس حوالے سے لاپتہ افراد کمیشن میں بھی حاضر ہوتے رہے ہیں تاہم ان کے پیاروں کی واپسی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment