بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں 2 پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب 8 بجے کے وقت پی ایم ڈی سی سائٹ کے قریب ژڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ قابض فوج کے پوسٹ پر راکٹ گرنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔