ڈیرہ بگٹی،سبی و مستونگ میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی،سبی اور مستونگ میں فائرنگ اورروڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

جمعرات کی صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے سور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عنایت اللہہلاک ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب مستونگ میں دو قبائل میں مسلح تصادم سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

مستونگ میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں ممنی کے علاقے میں سمالانی اور لہڑی قبائل کے دو گروہوں میں مسلح تصادم میں دونوں طرف سے دو افرادہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں کنگڑ خان عرف چنگیز لہڑی اور احمد اللہ سمالانی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ میں پیش آیا۔

ولی خان لیویز فورس مزید کارروائی کررہا ہے۔

دریں اثنا سبی ٹریفک حادثے کی تحقیقات کیلئے جانیوالا سب انسپکٹر گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔

ضلع سبی میں موٹر سائیکل حادثے کی تحقیقات کیلئے جانے والے سب انسپکٹر کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار دی۔

حادثے میں سب انسپکٹر موقع پرہلاک جبکہ سپاہی زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مٹھری کے قریب موٹر سائیکل الٹ گئی، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد سب انسپکٹر جائے وقوعہ کا انسپکشن کرنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔

واقعے میں سب انسپکٹر جیون خان موقع پر ہلاک جبکہ سپاہی محبوب زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد سب انسپکٹر کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment