انڈیا میں ریلوے پُل گرنے سے 17 مزدور ہلاک، متعددلاپتہ

0
96
فوٹو : وزیر اعلی ٹوئٹر اکائونٹ

انڈیا کی مشرقی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پُل گرنے سے اس پر کام کرنے والے کم از کم 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ دریا پر زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے ہلاک افراد کے علاوہ دیگر لاپتا بھی ہیں۔

میزورام کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں لوہے کا فریم دکھایا گیا جو بلند و بالا پلرز سے نیچے وادی میں جاگرا۔

وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا، پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج گر نے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے پولیس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 17 لاشیں نکال لی گئیں اور کئی دیگر مزدور لاپتا ہیں، لوگوں کے لاپتا ہونے سے متعلق اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں تھی۔

ایک اور بھارتی اخبار دی ہندو نے حکومتی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پُل گرنے کے وقت تقریباً 40 مزدور اس مقام پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کے دفتر کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ نریندر مودی نےاس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور ہلاک لوگوں سے تعزیت کی جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو تقریباً 2 ہزار 400 ڈالر ادا کرے گی، میزورام بھارت کے انتہائی مشرق میں میانمار کی سرحد سے متصل خطہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here