تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

0
158

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

گذشتہ روز دوپہر کو ایک بجے کے قریب تربت میں اسپتال کے باہر سے گاڑیوں میں موجود مسلح افراد نے دو بھائیوں زہیر اور پیر جان ولد لشکر خان کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زہیر گذشتہ دنوں طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج جب انھیں اسپتال سے فارغ کیا گیا تو دونوں بھائیوں کو اسپتال کے سامنے سے اُٹھاکر لاپتہ کردیا گیا۔

دونوں بھائیوں کی گمشدگی کی تصدیق ان کے بھائی نے سوشل میڈیا میں کردیا ہے ۔

دوسری جانب گذشتہ شام تربت میں مسلح بندوق برداروں کی بڑی تعداد نے کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سنئیر قانون دان عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر اور چیمبر سے منسلک دوکان پر دھاوا بول کر وہاں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مسلح افراد نے اس دؤران قانون دان کے چیمبر میں کام کرنے والے میٹرک کے طالب علم عادل ولد عصاء سکنہ نلی بالگتر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اس دؤران مسلح افراد نے چیمبر و دوکان میں موجود دیگر افراد کو زدوکوب کرکے ان کے موبائل فونز وغیرہ ساتھ لے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here