ریکوڈک سے 4 بلوچ نوجوان ملازمت سے فارغ، کیمپ سے پیدل روانہ کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے ریکوڈک میں کاپر ، گولڈ ودیگر منصوبہ ریکودک پروجیکٹ میں غیربلوچستانی کمپنیوں کنٹریکٹرز میں موجود بلوچ دشمن اورمتعصب آفیسران کی جانب سے مقامی بلوچ ملازمین کے ساتھ ظلم وجبراوربدمعاشی عروج پر ہے ۔

عسکری نامی سیکورٹی کمپنی کے ایک آفیسر نے نوکنڈی اوردالبندین سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان ملازمین کو بلاجواز فارغ کرکے ریکودک کیمپ سے انھیں پیدل چلنے کا حکم دیا۔

کہا جارہاہے کہ گاڑیوں کی موجودگی کے باوجو نسلی تعصب اور طاقت کے زور پران غریب نوجوانوں کو پیدل روانہ کردیا گیاہے۔

واضع رہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی یا بلوچوں کی تعداد محض آٹے میں نمک برابر ہے اور وہ بھی مزدوری ، سوئپر اور دوسرے چھوٹے کام کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment