بلوچستان کے علاقے بولان کے گاؤں خاوند میں دو قبائل مورچہ بند ہوگئے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق ابڑو اور لہڑی قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
کہا جراہ ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے سے جاری رہا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ابڑو قبائل سے بتایاجاتاہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر گجر کے نام سے ہوگئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ ابڑو اور لہڑی قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے۔