کولواہ میں2 بچوں کے قاتل باپ کی خودکشی ،حب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں2 بچوں کے قاتل باپ نے خودکشی کرلی ہے ۔

پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ آشال کے رہائشی عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص کی پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق ان کی لاش بدھ کی صبح علاقہ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

یاد رہے کہ مذکورہ شخص نے کل منگل کو ناچاکی کی بنا پر اپنے دو معصوم بچوں کا کا گلہ دباکر انہیں قتل کیا اور وہاں سے فرار ہوا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے صنعتی شہر حب میںساکران روڈ پرقبرستان کے پاس نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

Share This Article
Leave a Comment