مستونگ و کولواہ میں 2 کمسن بچوں اور خاتون سمیت 5 افرادقتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ضلع کیچ کے کولواہ میں 2 کمسن بچوں اور خاتون سمیت 5 افرادہلاک قتل کردیئے گئے۔

مستونگ کے تحصیل کردگاپ کے نواحی علاقے لڈی دشت میں غیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا اور آشنا کے ساتھ آئے ہوئے دوست کو قتل کرد یا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں محمد عثمان اور اسکے بیٹوں نے گھر سے بھاگنے والی اپنی بیٹی مسمات (رخسانہ) اور اسکے آشنا ساتک خان ولد گلشیر اور گل شیر کے ہمراہ اسکے دوست گہرام خان ولد محمد رمضان رائیجہ ساکنان ڈھاڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

فائرنگ کے بعد ملزم اور اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او لیویز سمیع اللہ نے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی رخسانہ گزشتہ رات کو گھر سے شادی کی نیت سے ساتک کیساتھ بھاگ کر گھر سے چلی گئی تھی ۔

اندھیرے کی وجہ سے لڑکی اسکے آشنا کے ساتھی راستہ بھٹک گئے تھے۔

لڑکی کے فرار ہونے کا گھر والوں کو علم ہوا والد نے تلاش کیا اور موقع پا کر تینوں پرفائرنگ کر دی ۔

لیویز نے سانحے کے بعد تینوں کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقےکولواہ آشال میں سنگدل باپ نے 2 کم عمر بچوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کیچ کی یونین کونسل کولواہ کے گاؤں آشال میں عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص نے گھر میں ناراضگی کے بعد اپنے دو کمسن بچوں 5 سالہ مینا اور 6 سالہ ایان کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔

اس اندوہناک واقعہ پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ لیویز فورس ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment