گمشدگیوں میں تیزی کیخلاف وی بی ایم پی کا کل کوئٹہ میں احتجاج کااعلان

0
131

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ طلبا اور نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی، تنظیم کے کوآرڈینٹر حوران بلوچ کے گھر پر چھاپے اور انہیں ہراساں کرنے اور لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ کو دھمکیاں دینے کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام کل 16 اگست کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

نصراللہ بلوچ نے سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں، وکلا برادری اور سول سوسائٹی سمیت اہل کوئٹہ سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کام کرنے والے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here