الیکشن کو کامیاب بنانے کیلئے درجنوں بلوچ لاپتہ کئے جارہے ہیں،ماماقدیر

0
124

بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5138 دن ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5138 دن ہو گئے ہیں۔

خاران سے سیاسی اور سماجی کارکنان نور بخش بلوچ عبدالمنان بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں کی بزدلانہ اور وحشیانہ عمل جو اس سے قبل بھی بلوچستان میں پاکستانی فوج کئی بارکرچکا ہے ان تمام بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچ جدوجہد کرنے والوں کو دستبردار کرنے کی ناکام کوشش ہیں اس کےعلاوہ گوادر خضدار میں پاکستانی فوج ایف سی اور خفیہ اداروں نے نہتے بلوچ فرزندوں کو اغوا اور قلات منگوچر میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کی نقل عمل سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور کشت و خون کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ بلوچ سرزمین پر پاکستان اپنے قبضے کو برقرار رکھنے سکے ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کو کامیاب بنانے کے روزانہ درجنوں بلوچوں کو جبری اغوا کیا جارہا ہے اور اس جارہنہ وحشیانہ عمل میں پاکستانی ڈیتھاسکواڈذ پاکستانی ریاست کے شانہ بشانہ ہیں اور بلوچ تحریک کو ختم کرنے کے لئے تمام انسانی حدیں پار کرنے کمربستہ ہیں ہم روز اول سے بلوچ عوام کو بتاتے چلے آرہے ہیں کہ بلوچ نوجوانوں کی مخبری کرنے اور انہیں شہید کروانے میں ان ڈیتھاسکواڈذ کا بڑا تھے ہے مکران اور جھالاوان میں پاکستانی فوج کی بھاری نفری اور فوجی ساز سامان پہنچائی گئی ہے جس سے بلوچستان بھر میں پاکستان اپنی دہشتگردی کو مزید وسیع کر رہے گزشتہ روز 15 بسوں 10 ٹرکوں اور مقصد لینڈ کروز گاڑیوں میں پاکستانی فوج کی باری نفری تربت پہنچ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے قریب اسی اثنا میں قلات اور منگچر میں بھی گزشتہ روز پاکستانی فوج ایف سی اپنی نقل و عمل میں تیزی لاچکی ہے اور باری تعداد میں نفری بھی مختلف علاقوں میں پہنچائی گئی ہے الیکشن کے قریب آنے کے ساتھ بلوچستان بھر میں پاکستان اپنی دہشتگردی کو وسعت دے چکا ہے اور بڑی پیمانے پر فوجی کاروائی اور کشتی خون کی تیاریاں کی جارہے ہیں جس کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی اور ایف سی نفری باری تعداد میں پہنچائی گئی ہے بلوچ نسل کشی میں شدت لاکر پاکستان بلوچ سرزمین پر اپنے قبضہ گیر وجود کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here