بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں گذشتہ روز چینی انجینئرز پر بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے کے فدائی حملے کے بعد شہر بھر میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
حملے کے بعدگوادر شہر کو سیکورٹی فورسز نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے جو تیسرے دن سے بند ہے اورخارجی وداخلی راستوں کی سخت چیکنگ و نگرانی کی جارہی ہے ۔
گوادر شہر میں باہر سے کسی قسم کی کوئی انٹری اور شہر سے باہر جانے پر مکمل پابندی ہے اور شہر پر فوج کا مکمل کنٹرول ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے اندراور شہر سے باہر سیکورٹی فورسزکے دستے پٹرولنگ کر رہے ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کا استعمال ہورہا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تک فورسز نے متعدد افراد کو حراست میںلیکرلاپتہ کردیا ہے جن میں اب تک 3 افراد کی شناخت ہوچکی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوید ولد یعقوب ، ساکن نیو مُلابند، زھیر ساکن بخشی کالونی اور جہانزیب بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں مذکورہ تینوں نوجوانوں کوگذشتہ شام 6 بجے بخشی کالونی سے سیکورٹی فورسز نے لاپتہ کیاتھا۔