گورکوپ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے2 اہلکار ہلاک کیئے، بی ایل ایف

0
213

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گورکوپ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ اور 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قوبل کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے 14 اگست کی شام ساڑھے ساتھ بجے گورکوپ، سْھروردی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گِرنے کی وجہ سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اہلکار کیمپ کے اندر نام نہاد 14 اگست کی تقریب منا رہے تھے۔دو راکٹ کے گولے عین کیمپ کے اندر گرئے اور اسکے بعد سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے کیمپ کے حفاظتی مورچوں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here