چینی میڈیا کا گوادر میں چینی انجینئروں کے قافلے پر حملے کی تصدیق

0
377
فوٹو : گلوبل ٹائمز

چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے شہر گوادر میں چینی انجینئروں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے ۔

گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چینی انجینیئروں کو لے جانے والے ایک قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں تاحال کسی چینی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

اس کے مطابق تین بُلٹ پروف ایس یو وی گاڑیوں اور ایک بُلٹ پروف وین پر مشتمل قافلے میں 23 چینی شہری سوار تھے اور حملے کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جبکہ وین پر گولیاں برسائی گئیں جس سے شیشوں پر کریک آئے۔

گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے نے اتوار کو اس حملے کے بعد چینی شہریوں کے لیے ایک سیفٹی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے باعث وسیع پیمانے پر عوامی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں چینی انجینئرز پر حملے کی ذکر نہیں کی گئی اور اسے فورسز قافلے پر حملہ قرار دیا ۔اسی طرح پوری پاکستانی کنٹرول میڈیا اپنے فوج کا بیانیہ چلا رہی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے ۔

ترجمان جیئندبلوچ کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں 4 چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ 9 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

تاہم گلوبل ٹائمز کے مطابق تاحال اس حملے میں کسی چینی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here