بلوچستان کے علاقے مستونگ اور پشین میں فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی باقی کانک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ٹی ایف کے کانسٹیبل محمد ابراھیم ولد محمد قاسم سمالانی ہلاک جبکہ اسکا بھائی محمد ثاقب ولد محمدقاسم شدید زخمی ہو گیا۔
لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
واقع ٹارگٹ کلنگ بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب پشین کے علاقے بلال کالونی میں معمولی تکرار پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے ولاے شخص کی شناخت اباسین روشان کے نام سے ہوگئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پشین منتقل کر دیا اور ملزم نقیب الرحمن ولد عثمان غنی کاکڑ ساکن کلی سنگر پشین کوبھائیوں فضل الرحمن اور نجیب الرحمن سمیت گرفتارکرلیا ۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔