بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام اسکول ٹیچررئوف بلوچ کے بہیمانہ قتل کے خلاف بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے تربت پریس کلب سے ایک خاموش ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی میں انسانی حقوق کمیشن سے وابستہ کارکنوں سماجی کارکنوں کے علاوہ، مختلف سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت و کارکنان اور علما کرام بھی شریک تھے۔
ریلی کے شرکا نے رئوف کے قتل کے خلاف بینر اور پلے کارڈز اٹھائے شہید فدا چوک تک مارچ کیا جہاں پہ ریلی کا اختتام پذیرہوا۔
آخر میں تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر جمیل عمر دشتی نے ریلی میں شریک ہونے والے تمام مرد و خواتین سیاسی و سماجی کارکنان اور علما کرام کا شکریہ ادا کیا۔