مشکے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ذاکر ولد جما ل خان سکنہ مشکے کے نام سے ہوگئی ہے ۔

واقعہ مشکے کے علاقے قلات ِ چیر میں پیش آیا۔

سنگرنیوزکو ملنےوالی اطالاعات کے مطابق آج شام بروزبدھ کو نامعلوم مسلح افراد نےذاکر جمال کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ریاستی مسلح گروہ تھا۔

ذرائع بتاتے ہیںکہ حملہ آوروں نے مذکورہ شخص کی ہلاکت کے بعداس کا موٹر سائیکل اور بندوق اپنے ساتھ لے گئے ۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment