انڈیا کا تاریخی مشن چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل ہو گیا

0
178

انڈیا کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ چندریان تھری چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

چندریان تھری مشن ایک خلائی جہاز، چاند گاڑی اور روور کے ساتھ 14 جولائی کو چاند کی جانب بھیجا گیا تھا۔

یہ مشن 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی اور روور اتارنے کی کوشش کرے گا۔

اگر یہ مشن کامیاب ہو گیا تو انڈیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہو گا جو چاند کے قطب جنوبی حصے پر اترے گا۔ چاند کے اس حصے کے بارے میں اب تک سب سے کم معلومات اکٹھی کی جا سکی ہیں۔

یوں انڈیا دراصل امریکہ، سابقہ سوویت یونین اور چین کے بعد چاند پر کامیابی سے اترنے والا چوتھا ملک بنے گا۔

چندریان تھری خلائی جہاز کے ایک ہفتے سے زائد زمین کے مدار میں چکر لگانے کے بعد اسے منگل کے روز ایک سلِنگ شاٹ مینیوور یعنی پوری قوت سے چاند کے مدار کی طرف بھیجا گیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ چاند پر جانے کے انڈیا کے پروگرام کا یہ تیسرا مشن چندریان تھری اپنے پہلے دو مشنز کی نتائج کی روشنی میں کامیابی حاصل کر پائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here