بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںمشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو گذشتہ شب 9 بجے کے قریب نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور گرنیڈ لانچروں سے دشمن پر متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ آج دشمن فوج کی ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے مذکورہ کیمپ پہنچی۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔