مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں اکتیس جولائی کی صبح گیارہ بجے قابض فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے منگلی میں دشمن فوج کی چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا اور چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment