بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بولان گرائمر اسکول کے ٹیچر عبدالرؤف کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتول پر کچھ دن قبل توہین رسالت کے الزام لگائے گئے تھے۔
ذرائع بتاتے ہیںکہ آج وہ ملک آباد میں منعقدہ ایک مذہبی جرگہ میں اپنی صفائی دینے جارہے تھے جسے راستے میں جرگہ کے مقام سے کچھ دور قتل کردیا گیا۔
پولیس نے عبدالرؤف کے قتل کی تصدیق کی ہے تاہم اس کے وجوہات نہیں بتائے گئے۔